Cloud Front
nawaaz sharif

وزیراعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لئے 11 کروڑ روپے کا منصوبہ 29 کروڑ روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد : وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لئے 11 کروڑ روپے کا منصوبہ 29 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ چائنہ لفٹ کی جگہ وی آئی پی ویسٹرن لفٹ اور پی ایم ہاؤس کی عمارت کے اندرونی بیرونی شیشے بلٹ پروف لگائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ میں موجود وزیر اعظم ہاؤس میں چھ نئے دفاتر کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے لئے 11 کروڑ روپے کا منصوبہ 29 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا اس منصوبے میں فرنیچر کی لاگت بھی چار گنا بڑھا دی گئی ہے جبکہ چائنیز لفٹ کی بجائے نئی وی آئی پی ویسٹرن لفٹ لگائی جائے گی اور عمارت کے اندرونی و بیرونی شیشے بلٹ پروف ہوں گے اور نئے فیملی گیٹ بھی لگائے جائیں گے ۔ اے سی کی جگہ چلر لگایا جائے گا ۔ اس منصوبے کو 2016 میں مکمل ہونا تھا لیکن اب یہ منصوبہ بڑھوئی کے بعد جون 2017 میں مکمل ہو گا ۔