Cloud Front
ISIS

بھارتی ادویات داعش کو فراہم کیے جانے کا انکشاف

دنیا میں جمہوریت کا علمبردار بھارت کا دہشت گردوں سے ایک اور تعلق ثابت

نئی دہلی: دنیا میں جمہوریت کا علمبردار بھارت کا دہشت گردوں سے ایک اور تعلق ثابت ہوگیا۔ بھارتی ادویات داعش کو فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی انسداد دہشت گردی ایجنسیز کو ثبوت ملے ہیں کہ بھارت سے بھیجی گئی دوائیں داعش کے پاس پہنچتی ہیں۔ ایجنسیز کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک کو سپلائی کی جانے والی ادویات شام اورعراق پہنچ رہی ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی کے مطابق شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ ان ادویات کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ برس داعش کے زیراستعمال اسلحہ اور بارود بھی بھارتی فیکٹریوں سے تیار ہوکر شام اورعراق تک پہنچنے کا انکشاف ہوا تھا۔