Cloud Front
Hamid Mir

حامد میر حملہ:انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ، کیس چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد: حامد میر حملہ کیس کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ،عدالت نے کیس چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔ حامد میر کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے لئے نجی چینل کے انیکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر سماعت ا سلام آباد ہائیکورٹ کے سگنل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ ارشد شریف کی جانب بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ کمیشن آرٹیکل 1956 کے تحت بنایا گیا تھا،حامد میر پر حملہ انتہائی اہم اور احساس معاملہ ہے رپورٹ پبلک ہونا ضروری ہے کیوں کہ حامد میر واقع کے بعد جیو نیوز نے حساس ادارے کے ڈی جی پر الزام لگایا۔ سرکاری وکیل عبدالخالق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف نے ابھی تک رپورٹ حاصل کرنے کے اصول میں ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی ہے ،

جس پر فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا جب تک ارشد شریف رپورٹ حاصل کرنے کے اصول میں درخواست نہیں دیں گے اس وقت تک عدالتی کارروائی آگے نہیں چل سکے۔وکیل ارشد شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ موکل کی درخواست کسی اور بنچ میں منتقل کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کے لئے کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس ریفر کر دی۔