Cloud Front
rangers

کراچی:رینجرز کو 90 روز کے اختیارات مل گئے

کراچی:رینجرز کو 90 روز کے اختیارات مل گئے
رینجرزاختیارات کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کےدستخط کےبعدوفاق کوبھیج دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں90دن کی توسیع کردی

کراچی: چار دن کی تاخیر کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع کردی ہے جس کے بعد رینجرز کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کرسکیں گے۔جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چار دن کی سوچ و بچار کے بعد آخر کار رینجرز کے اختیارات میں 90دن کے اضافے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں ۔

وفاق اختیارات کا نوٹیفیکیشن سندھ حکومت کی سمری کے بعد کرے گا جبکہ محکمہ داخلہ نے بھی اس حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔واضح رہے کہ 15جنوری کو رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی تھی اور اختیارات میں مزید اضافے کی سمری پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی تھی۔