Cloud Front

کرن جوہر نے کاجول سے بول چال ختم ہونے کے بعد سلما ن خان کو بھی اجے دیوگن سے دور کر دیا

سلمان خان کی کرن جوہر سے دوستی کی وجہ سے بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن سلو میاں سے ناراض ہو گئے

ممبئی: کرن جوہر نے کاجول سے بول چال ختم ہونے کے بعد سلما ن خان کو بھی اجے دیوگن سے دور کر دیا۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی وجہ سے سلما ن خان اور اجے دیوگن کی گہری دوستی میں دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔سلمان خان کی کرن جوہر سے دوستی کی وجہ سے بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن سلو میاں سے ناراض ہو گئے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں’’ سارا گڑھی جنگ ‘‘ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا

جس میں مرکزی کردار اکشے کمارادا کریں گے لیکن فلم کی کہانی نے اجے اور سلو میاں میں ناراضگی پیدا کردی ہے اور انہوں نے مشترکہ دوست کے ذریعے سلو میاں سے اس موضوع پر فلم نہ بنانے کی درخواست بھی کردی ہے۔اجے دیوگن نے جذباتی انداز میں سلمان خان سے شکایت کی کہ 2 سال سے میری ٹیم اسی کہانی پرکام کررہی ہے جس کاعلم ہونے کے باوجود فلم بنانے کے اعلان نے انہیں مایوس کردیا ہے تاہم سلو میاں کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔