Cloud Front

شارخ خان بمقابلہ رتیک روشن !

بالی وڈکی دو فلمیں 25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ، جن میں شاہ رخ خان کی ’’رئیس‘‘ اور ریتک ر وشن کی ’’ قابل‘‘شامل ہیں

’’ رئیس‘‘ میں شاہ رخ کے مقابل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جبکہ ’’قابل‘‘میں ریتک ر وشن کے ساتھ یمی گوتم ہیروئین کے کردار ادا کر رہی ہیں

’’رئیس‘‘ کی کہانی گجرات کے شراب اور ڈرگ مافیا کے ڈان عبدالطیف کے گر د گھومتی ہے جبکہ ’’قابل‘‘اندھی لڑکی اور اندھے لڑکے کی پریم کہانی پر مشتمل ہے

’’رئیس‘‘کو راہول ڈھولکیا اور ’’قابل‘‘ کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔رئیس کے فلمساز فرحان اختر اور ’’قابل‘‘کو راکیش روشن نے پروڈیوس کیا ہے

لاہور (طارق مسعودسے ) رواں مہینے کی 25تاریخ کو بالی وڈ کی دو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ، فلمسازفرحان اختر اور ہدایتکار راہول ڈھولکیا کی فلم ’’رئیس ‘‘ پچھلے کئی ماہ سے خبروں میں موجود ہے اور اس کی وجہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہے جو پاک بھارت سرحدی تنازعہ کے باعث وہاں متنازعہ قرار دے دی گئی تھی ،ماہرہ خان کی خبروں میں مسلسل موجودگی سے اس کی فلم’’رئیس‘‘ بھی موضوع بحث بنی رہی اور انتہا پسند ہندووں کا مطالبہ تھا کہ پاکستانی اداکارہ کو فلم کی کاسٹ سے الگ کر دیا جائے ، بحر حال اب یہ فلم 25جنوری کو ماہرہ خان کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے ۔فلم بینوں کی بڑی تعداد خصوصا مسلمان اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں

Mahira Khan

’’رئیس‘‘۔گجرات کے شراب اور ڈرگ مافیا کے ڈان عبداللطیف کے سچی کہانی ہے ،عبداللطیف احمد آباد کے ایک غریب گھرانے کا نوجوان تھا جس کو پیٹ پالنے کے لئے بچپن سے ہی کام کاج کرنا پڑا تھا ،پہلے پہل وہ شراب کا عام بیوپاری تھا اور لوگوں کو شراب فراہم کرتا تھا ، وقت کے ساتھ ساتھ وہ دھندے میں ترقی کرتے کرتے پورے گجرات کا شراب اور ڈرگ مافیا کا ڈان بن گیا ،اب گجرات میں اس کی مرضی کے بغیر شراب اور ڈرگ فروخت نہیں ہو سکتی تھی ،

Nawazuddin

وہ کرائے پر قتل کرنے کے دھندے میں ملوث ہو چکا تھا ،فلم کی کہانی کے مطابق عباللطیف اورڈرگ کے دوسرے ڈان داود ابراہیم میں جنگ چھڑ جاتی ہے اور عباللطیف کے غنڈے داودابراہیم کو گھیر لیتے ہیں ،بعد ازاں ان دونوٓں کے درمیان دو ستی ہو جاتی ہے اور وہ اپنے ایک مشترکہ مخالف کو قتل کر دیتے ہیں ۔ یوں عبداللطیف شراب اور ڈرگ مافیا کا ڈان بن جاتا ہے ، عبداللطیف نے 1985میں جیل کے اندر رہ کر الیکشن لڑا اور پانچوں سیٹوں سے الیکشن جیت لیا ۔گجرات کے مسلمانوں میں عبداللطیف ایک مسیحا کے طور پر جانا جاتا تھا ۔اس پر مختلف جرائم پر مشتمل اکانوے کیس تھے، جن میں 10مرڈر اور باقی تمام شرا ب اور ڈرگ سے منسلک تھے ۔نومبر 1997کو اس نے جیل سے بھاگنے کی کوشش کی مارا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔شاہ رخ خان اس فلم میں عبداللطیف کا کرکردار ادا کر رہے ہیں ،ماہرہ خان کے علاوہ فلم میں نوازالدین صدیقی اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں

رواں ماہ کی 25تاریخ کو نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ’’قابل‘‘ ریتک ر وشن کے لئے اس حوالے سے اہم ترین ہے کہ اسے اپنے کیرئیر کے تسلسل کے لئے ایک کامیاب فلم کی اشد ضرورت ہے ، ’’قابل‘‘ اس کی فیملی فلم ہے جس کو ریتک روشن کے والداور بالی وڈ کے ماضی کے ہیرو راکیش روشن نے پروڈیوس کیا ہے ، فلم کی کہانی راجیش روشن نے تحریر کی ہے ، اس فلم میں ریتک کے مقابل یمی گوتم ہیروئین کا کردار ادا کر رہی ہیں ،اس فلم کی کہانی ایک اندھے لڑکے اور اندھی لڑکی کی محبت پر مبنی ہے ،انٹرول سے پہلے کہانی اس وقت ایک انتہائی جذباتی موڑ لیتی ہے جب فلم کی اندھی ہیروئین کاریپ کے بعد مرڈر ہو جاتا ہے ۔روشن فیملی نے اس فلم کو بڑی محنت اور توجہ سے بنایا ہے کیونکہ اس فلم کی کامیابی سے ریتک روشن کا مستقبل وابستہ ہے.