Cloud Front
Nawaz Sharif

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاؤ، نوید قمر،صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ، غلام احمد بلور اور شیریں مزاری کے دستخطوں پر مشتمل یہ تحریک خورشید شاہ کی قیادت میں جمع کرائی گئی

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی۔ جس پر قائد حزب اختلاف کے علاوہ شاہ محمود قریشی، آفتاب شیر پاو، سید نوید قمر، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیر چیمہ، غلام احمد بلور، اور شیریں مزاری کے دستخط ھیں۔تحریک استحقاق پانامہ پیپرز پر وزیراعظم کی ایوان میں تقریر اور سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے وکیل کی طرف سے دیے گئے بیانات میں تضاد پر جمع کروائی گئی ھے۔تحریک استحقاق میں وزیراعظم کی ایوان میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیا گیا ھے۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ھے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے وکیل کی طرف سے جو استدعا کی گئی ھے کہ پی ایم کی اس تقریر کو جو انہوں نے پانامہ پیپرز کے سلسلے میں ایوان میں کی اسکو عدالتی کاروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔ یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ھے کہ وزیر اعظم نے ایوان میں سچ بیان نہیں کیا۔ اس سے ایوان کا استحقاق مجروح ھوا ھے۔اس معاملے کو فورا ایوان میں زیر بحث لایا جائے اور اس پر ایکشن لیا جائے۔