Cloud Front
Australia vs Pakistan

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

اظہر علی کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ، چوتھے ون ڈے میں کپتانی کریں گے : پی سی بی

اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ( کل ) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہے کل کے میچ میں ٹیم کی کپتانی کرینگے پی سی بی نے اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ پا س ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔یا درہے اظہر علی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو ئے تھے جس کے بعد وہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ ان کی جگہ محمدحفیظ کو قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی دی گئی تھی۔ ۔ یاد رہے ۔آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف1۔2 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی.تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ سڈنی کی پچ سے سلوبولرز کو مدد ملتی ہے، گرین شرٹس یہاں ایک ہی میچ میں 4اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کرچکے۔پاکستان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کیخلاف 20میچ کھیلے، ان میں سے صرف 6 میں ہی فتح ہاتھ آسکی جبکہ 14میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میدان پر پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل کینگروز کیخلاف 6وکٹ پر 237رنز 1993میں رہا، جب بیٹنگ میں قدرے بہتر کارکردگی کے باوجود 23رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کا وہاں کم ترین اسکور81 ویسٹ انڈیز کے مقابل 1992میں بنا، صرف انضمام الحق، وقار یونس 17، 17 اور مشتاق احمد 15ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے تھے، اس میچ میں کیریبیئنز نے 133رنز سے کامیابی حاصل کی تھی