Cloud Front
dr asim

احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ایک ریفرنس میں گواہ پرجرح مکمل

احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ایک ریفرنس میں گواہ پرجرح مکمل ،مزیدسماعت 28جنوری تک ملتوی

کراچی : کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ایک ریفرنس میں گواہ پرجرح مکمل کرلی سماعت 28جنوری تک ملتوی ،تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نجی یونیورسٹی کے لیے غیرقانونی زمین الاٹ کرکے خزانے کواربوں روپے نقصان پہنچانے کے متعلق نیب کے ریفرنس کی سماعت کی جس میں ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل عامررضانقوی نے مقدمہ کے ایک گواہ پرجرح کی اورعدالت کوبتایاکہ تفتیشی آفیسرنے گواہوں سے دھوس دھمکیوں کے ذریعے اپنی مرضی کے بیانات لیے مذکورہ ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے ڈاکٹرعاصم کواب تک صفائی کاموقہ نہیں دیاگیاجرح مکمل ہونے پرعدالت نے سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی۔