Cloud Front

پاکستان کا چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا جس نے اعلی افسران کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ برس 29 ستمبر کو گلگت بلتستان ‘ آزاد کشمیر اور کارگل سے ملحقہ سرحد لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) عبور کی اور پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تاہم اس نے خود کو پاک فوج کے سامنے سرینڈر کر دیا تھا ۔ بیان میں بتایا گیا کہ چندو بابو لال چوہان کو انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت وطن واپس جانے کے لئے قائل کیا گیا جسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔