Cloud Front
Netanyahu

اسرائیل نے یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی

منصوبے کے تحت 566 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے

یروشلم: اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدربننے کے دو روز بعد اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت 566 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔اس سے قبل اس یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی

کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔تاہم یروشلم کے نائب میئر نے نئی یہودی بستی کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، اب ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں جیسے کہ براک اوباما کے دور میں تھے، ہم آخر کار تعمیر کر سکتے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد منظور کر رکھی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد حالات بدل چکے ہیں۔