Cloud Front

دوروز میں انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گی ، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی

انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گی ، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی

فنگشنل لیگ کے رکن سندھ ااسمبلی نصرت سحر عباسی کیساتھ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز‌پارٹی کے ے امدادی پتافی نے بد تمیزی اورغیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی جس پر وہ معافی مانگ چکے ہیں لیکن نصرت سحر عباسی کی جانب سے معافی کو مسترد کرتے ہوئے سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے

انہوں نےپٹرول کی بوتل پکڑ کر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب میرے ساتھ جو ہوا آپ اسے جانتے ہیں میری تذلیل کی گئی اور اب یہ مسئلہ میر انہیں بلکہ پورے سندھ کا مسئلہ بن چکا ہے ۔اگر امداد پتافی کو عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو دو روز بعد تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لوں گی ۔

نصرت سحر عباسی نے الزام عائد کیا کہ مجھ پر امداد پتافی کو معاف کرنے کے حوالے سے دباﺅ الا جا رہا ہے اور کام کرنے سے روکا جا رہا ہے ۔اب یہ میرے گھر کا نہیں ہر گھر کا مسئلہ ہے ۔

نصرت سحر پٹرول کی بوتل لے کر اسمبلی پہنچ گئیں ،انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی دھمکی
بلاول زرداری جان لیں اگر امداد پتافی سے اسمبلی و پارٹی رکنیت سے استعفیٰ نہ لیا گیا تو خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دوں گی،رہنما فنکشنل لیگ کی میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر نے امداد پتافی کے اسمبلی و پارٹی رکنیت سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جان لیں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو اسی اسمبلی کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دوں گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر نے بلاول بھٹو زداری اور بختاور زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بوتل میں پٹرول ہے اور ماچس بھی میرے پاس ہے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر میں اسمبلی کے اندر ایک مثال بن جاؤں گی اور یہیں پر خود کشی کروں گی

۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو صاحب جس طرح آپ کی والدہ کو شہید کردیا گیا اور آج تک آپ انصاف مانگتے پھر رہے ہیں بالکل اسی طرح میرے بچے بھی آپ سے انصاف چاہتے ہیں اور اگر امداد پتافی کا اسمبلی اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ آپ نے نہ لیا تو پھر خود کشی کے سوا اور میرے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی و انٹرنیشنل سطح پر میری جگ ہنسائی ہوئی ہے اور آپ نے اس واقعہ کا نوٹس بھی لیا اور آپ بہتر جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے اور میری سیاست ختم کی جارہی ہے ، مجھے کام سے روکا جارہا ہے لہذا امداد پتافی کا استعفیٰ بہت ضروری ہوگیا ہے ۔