Cloud Front

لیفٹیننٹ جنرل(ر) اشفاق ندیم احمد ماڑی پٹرولیم کے ایم ڈی اور سی ای او مقرر

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشفاق ندیم احمد ماڑی کو پٹرولیم کے ایم ڈی اور سی ای او مقرر کردیا گیا جبکہ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔پیر کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشفاق ندیم احمد ماڑی کو ایم ڈی اور سی ای او پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے اور ان کے دو نوں عہدوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشفاق ندیم احمد ماڑی 26جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔