Cloud Front
rahat-fateh-ali-khan

فنکاروں کو پابند بنایا جاسکتا ہے ، موسیقی کو نہیں ، راحت فتح علی خان

آرٹ کو ہمیشہ دوسروں کو جوڑنا چاہیے، یہ لوگوں کو الگ کرنے کی وجہ نہ بن، گلوکار

لاہور : فواد خان اور ماہرہ خان وہ واحد پاکستانی فنکار نہیں جنہیں ہندوستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے علاوہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی اس فہرست میں شامل ہیں، تاہم اس پابندی نے راحت کو پریشان نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں راحت فتح علی خان نے بتایا کہ اس پابندی کا فن پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔راحت فتح علی خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘آرٹ کو ہمیشہ دوسروں کو جوڑنا چاہیے، یہ لوگوں کو الگ کرنے کی وجہ نہ بنے، ہاں فنکاروں پر پابندی ضرور لگاَئی جاسکتی ہے اور انہیں اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے، تاہم آپ ایک آرٹسٹ کی آواز کو دبا نہیں سکتے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر ایک آرٹسٹ سچا ہے اور اپنے دل کی آواز سے گاتا ہے تو اس کی آواز دور تک جائے گی، پھر چاہے کیسے بھی حالات ہوں، آپ موسیقی کو پابند نہیں کرسکتے’۔گلوکار کو تو اس سال مزید بولی وڈ گانوں کی ریکارڈنگ کی بھی امید ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس سال کئی بولی وڈ گانے گاوں گا’۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے بولی وڈ کی کئی فلموں میں گانے گاکر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، انہوں نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ کا گانا ‘جگ گھومیا’ بھی گایا تھا’۔