Cloud Front

پروازہے جنون میں ماہرہ، ماورا کو کاسٹ کرنیکی منصوبہ بندی

فلم میں شوبز کاسٹ کیساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائیگا

کراچی : پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کیساتھ بنائی جانیوالی فلم پرواز ہے جنون میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیے جانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔فلم میں شوبز کاسٹ کیساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائیگا۔ اس فلم میں پاکستانی فلم جانان سے ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی دوسری فلم میں حمزہ علی عباسی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔19 سالہ ہانیہ نے گزشتہ برس ریلیز ہونیوالی فلم جانان میں معاون کردار ادا کیا تھا۔ ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی فلم پرواز ہے جنون میں مرکزی کردار ادا کریں گے

فلم کی کاسٹ میں ہانیہ اور حمزہ کے علاوہ عثمان خالد بٹ بھی شامل ہیں جبکہ اہم کردار کیلئے شمعون عباسی کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فلم میں ماہرہ خان اور ماورا حسین کو بھی کاسٹ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاہم انکے کرداروں کو فی الحال افشا نہ کرنیکا عندیہ دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جنہیں انکے ڈراموں ہمسفر،دیار دل، اور اڈاری سے مقبولیت ملی،مذکورہ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں جو اس سے قبل بن ر وئے بنا چکی ہیں۔