Cloud Front

پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد تحریک انصاف کے رکن شعیب صدیقی نے جمع کرائی ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پی سی بی پر سوالیہ نشان ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں اور عہدوں کا ناجائز استعمال ہورہا ہے، کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود بورڈ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی سی بی کو سیاست سے پاک کرے اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے