Cloud Front

پاکستانی فلموں کے نامور ہدایت کار پرویز رانا انتقال کر گئے

مرحوم چار سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ،خاندانی ذرائع

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دینے والے نامور ہدایت کار پرویز رانا67برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ،پرویز رانا کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ چار سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور انھیں ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ رات گئے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔پرویز رانا نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے200 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کیں اور بطور ہدایت کار شائقین کے لیے ’طوفان‘،’ سوہا جوڑا‘ ،’بابل‘،’گاڈ فادر‘،’ کنگ میکر‘،’خدا کے چور‘اور’سہاگن ‘ سمیت دیگرسپر ہٹ فلمیں بنائیں۔مرحوم نے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔