Cloud Front

بنگلہ دیشی کرکٹر عرفات سنی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی، جیل بھیج دیا گیا

ڈھاکا : بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی جس کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عرفات کو اتوار کے روز اپنی دوست کی نجی تصاویر جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرکے پولیس ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، جس کی تکمیل پر انھیں اب جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی قوانین کے مطابق اگر عرفات سنی پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں 14 برس قید یا ایک کروڑ ٹکا (ایک لاکھ 26 ہزار 340 ڈالر) جرمانہ ہو سکتا ہے۔عرفات سنی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے اس لئے اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم معاملے کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں۔۔