Cloud Front
BCCI

آئی سی سی میں نمائندگی: بھارتی سپریم کورٹ نے بورڈ سے تین نام مانگ لیے

عدالت نے نام جمع کرانے کے لیے 27 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ بورڈ سے آئی سی سی میں نمائندگی کیلیے تین نام مانگ لیے۔عدالت کی جانب سے بی سی سی آئی سے کہا گیاکہ وہ تین نام پیش کریں جس میں سے بینچ ایک نام کا انتخاب کرے گا، وہی 2 فروری سے دبئی میں شیڈول آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔عدالت نے نام جمع کرانے کے لیے 27 جنوری کی تاریخ مقرر کی جب کہ کیس کی سماعت 30 تاریخ کو ہوگی۔