Cloud Front

پاکستانی نژاد ریسلر مصطفی علی کے نام ایک اور اعزاز

پاکستانی ریسلر کو اس کمپنی کے فلیگ شپ شو را میں ایکشن کا موقع ملا اور وہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا

واشنگٹن : ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی ریسلر کو اس کمپنی کے فلیگ شپ شو را میں ایکشن کا موقع ملا اور وہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک نئے ریسلنگ پروگرام 205 لائیو کا حصہ ہیں جس میں ان کے مقابلے نشر ہوتے رہتے ہیں مگر گزشتہ شب انہیں پہلی بار فلیگ شپ شو را میں سکس مین ٹیگ ٹیم میچ کے ذریعے ڈیبیو کا موقع ملا۔

اس مقابلے میں مصطفیٰ علی کی ٹیم میں ٹی جے پرکنز اور جیک گالیر شامل تھے اور ان کا مقابلہ ڈریو گولاک، ٹونی نیس اور آریہ دیواری سے ہوا۔اپنے ڈیبیو میچ میں مصطفیٰ علی نے را میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پرستاروں کو متاثر بھی کیا۔مصطفیٰ نے اپنے مخصوص دا 450 سپلیش کے ذریعے ڈریو گولاک کو چت کرکے کامیابی اپنے نام کی اور ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو ای نے آخرکار باصلاحیت مصطفیٰ علی کو پرستاروں کے سامنے متعارف کرا دیا ہے۔شکاگو میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ علی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پہلے ریسلر ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے اور انہیں اس کمپنی کے نئے شو 205 لائیو کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا