Cloud Front
Misbah Ul Haq

ایک ماہ میں مستقبل کا فیصلہ کرلوں گا:مصباح الحق

زیادہ سمجھ بوجھ اورتجربے کے باوجود میری بیٹنگ کو ٹارگٹ کیا جاتا ،1ماہ میں مستقبل کا فیصلہ کرلوں گا:مصباح الحق

لاہور : پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ زیادہ سمجھ بوجھ اورتجربے کے باوجود بھی میری بیٹنگ کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے،میں ایک ماہ کے اندر اندر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلوں گا۔تفصیلات کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سابق کرکٹرزکی تنقید پر غصہ آتا ہے جو مجھ سے بھی زیادہ کھیلے ہیں۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے وقت صرف خود کو نہیں دیکھنا ہوتا،پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔ میں2015 میں انگلینڈ کے خلاف سیریزکھیلنے کے بعد کرکٹ چھوڑ سکتا تھا لیکن اب پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے یانہ کھیلنے کا فیصلہ کروں گا