Cloud Front
Usin Bolt

دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا مل گئی

کارٹر پرممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت، جمیکا کی ٹیم سے گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم
رنر اپ اتھلیٹس کو ترقی دے کر گولڈ میڈل ،جاپان کی ٹیم کو سلور اور برازیل کی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دیا جائے گا، کمیٹی کا فیصلہ

کنگسٹ : دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ساتھی کی نالائقی کی سزا بھگتنی پڑ گئی،ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جمیکا کی ٹیم گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ سے وہ چیز چھن گئی ہے جس کیلئے وہ ہر وقت تگ و دو کرتے رہتے ہیں،انہوں یہ چیز اپنے ہم وطنوں کے ساتھ چین میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حاصل کی تھی،

یہ کوئی اور چیز نہیں گولڈ میڈل ہے جو جمیکا کی ٹیم نے 2008ء4 میں بیجنگ اولمپک کے دوڑ کے مقابلوں میں حاصل کیے تھے۔ اولمپک کی عالمی کمیٹی نے اس وقت کی جمیکا کی ٹیم کے ایک رکن کارٹر کے ممنوعہ ادویات کے استعمال میں ملوث پائے جانے پر پوری ٹیم سے گولڈ میڈل واپس لینے کا حکم دیا ہے۔کمیٹی کے فیصلے میں رنر اپ اتھلیٹس کو ترقی دے کر گولڈ میڈل ،جاپان کی ٹیم کو سلور اور برازیل کی ٹیم کو کانسی کا تمغہ دیا جائے گا۔