Cloud Front

ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب سے نومنتخب ایمپراعہدیداران کے اعزاز میں Hi-Tea کا اہتمام

ترجمان بلوچستان حکومت کی جانب سے ایمپرا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد اور Hi-Tea کی دعوت

لاہور(خصوصی رپورٹ) ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ کی جانب سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے لیے Hi-Tea پر مدعو کیا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایمپرا کی پروڈیوسرز کمیونٹی کی فلاح وبہبود کی کوششوں کو سراہا گیا اور ایمپرا کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی گئی.. انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ پروڈیوسرز الیکٹرانک میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اس لیے مارچ 2017 میں حکومت بلوچستان کی طرف سے منتخب عہدیداران کو دورے پر بلوچستان کی دعوت دیتا ہوں تاکہ بلوچستان کی معاشی معاشرتی سیاسی اور سماجی حالات کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کا موقع مل سکے. اور اس بات پر زور دیا کہ میڈیا میں بلوچستان کی مناسب نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے.

ایمپرا کے صدر قیصر شریف جنرل سیکرٹری راو شاہد اور دیگر منتخب عہدیداران نے ترجمان بلوچستان حکومت کی ایمپرا کی فلاح کے لیے تعاون کی یقین دہانی پرشکریہ ادا کیا اور میڈیا میں بلوچستان کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی اور بلوچستان کے دورے کی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کیا.