Cloud Front
Mahira Khan

ہندو انتہاپسندوں کی شدید مخالفت کے باوجود ’’رئیس‘‘نے میدا ن مار لیا !

ہندو انتہا پسند تنظیموں ایم این ایس ،شیو سینا اور بی جے پی کی مخالفت اور مخالف مہم کے با وجود ’’رئیس‘‘نے میدا ن مار لیا
نمائش کے پہلے روز شاہ رخ کی ’’رئیس‘‘ 20کروڑ 50لاکھ کا بزنس کر کے ریتک ر وشن کی ’’کابل‘‘پر سبقت لے گئی۔
ہندو انتہا پسندوں کی حمائت یافتہ فلم ’’کابل‘‘نے ریلیز کے پہلے روز 10کروڑ 43 لاکھ کا کاروبا ر کیا ،

لاہور (طارق مسعودسے ) بالی وڈ کی فلم ’’رئیس‘‘پچھلے کئی ماہ سے خبروں میں موجود تھی اور وجہ شہرت اس کی یہ تھی کہ فلمساز فرحان اختر اور ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے خوش قسمتی سے اپنی اس فلم میں شاہ رخ کے مقابل جس اداکارہ کو مرکزی کردار کے لئے چنا تھا وہ پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان تھی ،فلم ابھی زیرتکمیل تھی کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث پاکستان سے وابستہ ہر شے بھارت میں حرف غلط قرار پائی وہیں ماہرہ خان ا ور فواد خان کوبھی پاکستانی ہونے کی سزا دی گئی اور ان کو فلموں سے نکال باہر کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ،

یہ بے اثر دھمکیاں بے نتیجہ رہیں لیکن ’’رئیس‘‘کو قبل از وقت ہٹ کر گئیں ۔پورے بھارت اور دنیا بھر میں ہندی فلموں کے مداحوں نے’’رئیس‘‘کے بارے میں اس قدر مخالفانہ مواد پڑھا اور دیکھا کہ ان کے دلوں میں اس فلم کو دیکھنے کی خواہش نے جنم لیا اور اس بات کاعملی مظاہرہ انہوں نے ’’رئیس‘‘کی ریلیز پر کر دکھایااور جوق در جوق فلم کو دیکھ کر فلم کو ہٹ کروا دیا ۔۔۔۔۔۔علاوہ ازیں فلم کی نمائش سے قبل انتہا پسند ہندووں نے مسلمانوں کی پروڈکشن ’’رئیس‘‘ پر آخری وار یہ کیا کہ انہوں نے بھارتی جنتا سے’’رئیس‘‘ کے بجائے ہندو پروڈکشن ’’کابل‘‘دیکھنے کی اپیل کر دی ۔لیکن مخالفین نے بھارتی عوام کے دلوں میں جو تجسس پیدا کر دیا تھا وہ انہیں ’’رئیس‘‘دیکھنے سے نہ روک سکا اورایم این ایس،شیو سینا اور بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑی.

انتہا پسند ہندو تنظیموں کی شدید مخالفت کے باوجود پہلے روز ’’رئیس‘‘نے بھارت میں 20کروڑ 50لاکھ کا بزنس کیا جبکہ انہی انتہا پسند ہندووں کی حمائت یافتہ فلم ’’کابل‘‘ کا پہلے ر وز کا بزنس 10کروڑ 43 لاکھ روپے کا تھا ،اس طرح شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ نے میدان مار لیا ۔۔۔۔۔۔ ایک جانب جب ہندو تنظمیں ’’رئیس‘‘ کے خلاف برسر پیکار تھیں اور بھارتی عوام سے ’’کابل ‘‘دیکھنے کی اپیل کر رہی تھیں اس وقت ریتک روشن کے والد ،سابق ہیرو اور ’’کابل‘‘ کے فلمساز ’’راکیش روشن ، شاہ رخ اور ہدایتکار راہول ڈھولکیا پر برہم تھے کہ انہوں نے اپنی فلم کی نمائش کے لئے وہی دن کیوں چنا جس روز وہ ’’کابل‘‘ ریلیز کرنے والے تھے

راہول ڈھولکیا