Cloud Front
dangal

فلم ’’دنگل‘‘ نے آل ٹائم بلاک بسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا

لاس اینجلس : رئیس ہو یا قابل،اِس پہلوان کے سامنے سارے پہلوان فیل ہو گئے،عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنی فلم نے ہندی فلم سینما میں تاریخ رقم کر دی،فلمی ناقدین اور تجزیہ کاروں نے ’’دنگل‘ کو ہندی فلم سینما کی آل ٹائم بلاک بسٹر قرار دے دیا۔فلم بھارت بھر سے 383 کروڑ روپے کما چکی ہے اور چارسو کروڑ کلب کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے۔