Cloud Front

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سپیکر ایاز صادق نے کی ۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کو ملتوی کر دیا اور سیاسی جماعتوں کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ تاہم اجلاس کی طوالت کے باعث سپیکر ایاز صادق اجلاس دوبارہ شروع نہ کر سکے

اس کے بعد صدارتی پینل کے چیئرمین مبشر ورک کی صدارت میں چند منٹ کے لئے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پیر کی شام چار بجے تک اجلاس کو ملتوی کر دیا ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے درمیان بعص نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا جس کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز نہیں ہو سکا اور اجلاس کو پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا ۔