Cloud Front

جمشید دستی شیطان اور ناجائز اولاد ہے،میاں عبدالمنان

دستی کے ساتھ پارلیمنٹ کے بعد سڑکوں پر جنگ شروع ہو چکی ، کوکین پی کر سو جانے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹے گئے ،صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین (ن) لیگ کے مرکزی راہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے ساتھ پارلیمنٹ کے بعد سڑکوں پر جنگ شروع ہو چکی ہے جو نازیبا اشارے اس نے پارلیمنٹیرین کی طرف ہاتھوں سے کئے ہیں اس کا بھرپور جواب دیں گے ، کوکین پی کر سو جانے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹے گئے

۔ وہ جمعہ کے روز سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی شیطان کی اولاد ہیں اس کا نہ باپ ہے اور یہ ناجائز اولاد ہے اس کا حساب اب ہم لیں گے اس کی سیاسی جماعت نہیں ہے شیطان کی اولاد شیطانی حرکات ہی کرتی ہے انہوں نے صحافیوں کی طرف دیکھ کر نازیبا اشارے کئے اور کہا کہ ایسا ہی کام جمشید دستی کے ساتھ ہو گا جس کا انجام پورا پاکستان دیکھے گا ۔