Cloud Front

بالی وڈ فلم ’’کابل‘‘کو سوموار کے روز سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا

بالی وڈ فلم ’’کابل‘‘کو سوموار کے روز سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ،پہلے مذکورہ فلم کو آج سات بجے سنسر کے لئے پیش کیا جانا تھا

لاہور (طارق مسعود سے ) ملک میں بالی وڈ کی فلموں کی نمائش کی اجازت کا اعلان کر دیا گیاہے ، بالی وڈ پروڈیوسر راکیش ر وشن کی فلم ’’کابل‘‘ اس سلسلے کی پہلی فلم ہے ۔بھارتی فلموں کو چار ماہ کی بندش کے بعد پاکستان میں نمائش کی اجازت دی گئی ہے ، فلمساز راکیش ر وشن کی اس فلم میں ریتک روشن اور یمی گوتم مرکزی کردار کر رہے ہیں ۔’’کابل‘‘ کوآج اسلام آباد میں مرکزی سنسر بورڈ کے سامنے سنسر سرٹیفیکٹ کے لئے پیش کیا جانا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فلم کے پرنٹ کو اب سوموارکے روز سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیاجائے گا ۔اس تاخیر کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔