Cloud Front

لیلا بھنسالی اپنی فلم ‘پدماوتی’ میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں

زیر تکمیل فلم ’’پدما وتی ‘‘میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے پر بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو مشتعل ہجوم نے پیٹ ڈالا

لاہور (طا رق مسعودسے )بھارتی شہر جے پور کے تاریخی مقام جے گڑھ فورٹ میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جہاں بالی وڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سنجئے لیلا بھنسالی اپنی زیر تکمیل فلم ’’پدما وتی‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے اور فلم کا پورا یونٹ اور ضروری کاسٹ سیٹ پر موجود تھی ،اسی دوران ایک جانب سے لوگوں کا ایک منہ زور ہجوم ہر روکاوٹ کر توڑتا ہوا سیٹ پر پہنچ گیا اور نعرے بلند کرنے شروع کر دیئے ، ہجوم میں شامل بپھرے ہوئے لوگوں نے آنا فانا سنجئے لیلے بھنسالی کو دبوچ لیا اور انہیں زدو کوب کرنا شروع کر دیا ، انہوں نے ہدایتکار کے کپڑے پھاڑ دیئے

سیٹ پر موجود دیونٹ کے دیگر افراد کو بھی ہجوم کے غیض و غضب کا نشانہ بننا پڑا ،حملہ آوروں کا بآواز بلند کہہ رہے تھے کہ وہ ایسی فلم کو نہیں بننے دیں گے جس میں ان کے پرکھوں کی تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہو اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہو ، بعدا زاں معلوم ہوا کہ مشتعل افراد کا تعلق علاقے کی ہندو برادری سے تھا اور وہ اس بات پر مشتعل تھے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ کی کہانی میں رانی پدما وتی کے کردار کو حقائق کے برعکس پیش کیا جا رہا ہے جو ان کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔اس واقع کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور سنجے بھنسالی سمیت دیگر یونٹ کو حفاظت میں لے لیا ،

پولیس نے مشتعل ہجوم کا غیض و غضب دیکھتے ہوئے فلم کی شوٹنگ پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگا دی ہے ،سنجے لیلا بھنسالی نے واقعہ کے بعد پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ان کوناقابل برداشت مالی نقصان پہنچا ہے ۔ اس زیر تکمیل فلم ’’پدماوتی‘‘ میں شاہد کپور اداکارہ دیپیکا پڈ گون کے شوہر رتن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ ،علاوالدین خلجی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،