Cloud Front
Misbah Ul Haq

مصباح الحق کے لئے رخصتی کا پروانہ جاری !

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں،پیغام بھجوادیا گیا
یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے

لاہور: مصباح الحق کی رخصتی کا پروانہ لکھ دیا گیا ہے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی ان کو مستقبل کے پلان میں شامل نہیں سمجھتا اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا ہے، یہ فیصلہ سینئر بیٹسمین پرہی چھوڑ دیا گیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرنا پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کوئی فیصلہ کرلیا تو ان کا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے استعمال کیا جائے گا، اظہر علی کو جانشین کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے،سینئر بیٹسمین ابھی تک 9977رنز بنا چکے اور سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں مزید 33رنز درکار ہیں۔واضح رہے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تذبذب کا شکار سینئر بیٹسمین نے پی ایس ایل کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیمانہ قراردیتے ہوئے ایونٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔