Cloud Front
PCB

’’پی سی بی حکام نے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے سے منع کیا ہے‘‘

’’پی سی بی حکام نے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے سے منع کیا ہے ‘‘، آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں کا انکشاف

لاہور : آسڑیلیا سے شکست کے بعد وطن پہنچے والے کھلاڑیوں نے انکشا ف کیا ہے کہ پی سی بی حکام نے انہیں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے شکست کے بعدون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے لاہور پہنچ گئے جنہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات سے اجتناب کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں سامنے آنے والی ناقص کارکردگی کے حوالے سے میڈیا پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا نے کپتان اظہر علی سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بھی کرکٹ بورڈ حکام کی طرف سے روکے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے سے اجتناب کیا۔آج پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی ، وہاب ریاض حسن علی، بابراعظم ، راحت علی ،عمر اکمل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کوچز میں صرف گرانٹ فلار وطن پہنچے ہیں۔