Cloud Front

رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سلمان خان کے غیر سنجیدہ رویے سے تنگ

لولیا وبینتر سلمان خان کے غیر سنجیدہ رویے سے تنگ آگئیں

ممبئی : رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر اور سلمان خان کی گہری دوستی گزشتہ ایک عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی اورلولیا کا بار بار بھارت جانا اور اداکار سلمان خان کے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا بھی ان دونوں کی شادی کا اشارہ دے رہے تھے لیکن اب شا ید لولیا سلمان خان کے غیرسنجیدہ رویے سے تنگ آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترنہ صرف سلمان خان کے ساتھ ان کی شوٹنگ کے دوران ساتھ ہوتی تھیں بلکہ وہ ان کے خاندان میں ہونے والی ہر تقریب کے دوران بھی آگے آگے نظرا آتیتھیں لیکن گزشتہ دنوں بھارتی شہرگووا میں ہونے والی گھرکی تقریب میں لولیا کے علاوہ سلمان خان کے خانادان کے سب ہی لوگ موجود تھے۔