Cloud Front
pak-turk-schools

پاک ترک سکولوں کے ملازمین کا پاکستان چھوڑ نے سے انکار

ملازمین نے سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرلیا گیا
وزارت داخلہ کا ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس ، معاملہ وزیرا عظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاک ترک سکولوں کے ملازمین نے پاکستان چھوڑ کر ترکی جانے سے انکار کر دیا ،سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرلیا گیا ، یو این ایچ سی آر نے ساڑھے تین سو ملازمین و ان کے اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ترک سکولز ملازمین نے ترکی جانے سے انکار کر تے ہوئے سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق(یو این ایچ سی آر)سے رابطہ کر لیا جبکہ یو این ایچ سی آر نے 350ملازمین اور اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دیے ہیں ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ہے

اور اس معاملے کو وزیرا عظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ موجودہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پاک ترک سکولز کے 40ملازمین اور انکے اہل خانہ ترکی جا چکے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں حکومت پاکستان نے پاک ترک سکولز کے ملازمین کو 3روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا ۔