Cloud Front

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق

ملاقات میں پاک افغان بارڈر پر کڑی نظر رکھنے اورفوجی عدالتوں کی توسیع کا معاملہ بھی زیر غور رہا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف ضرب عضب ، کومبنگ سمیت دیگرآپریشنز جاری رکھنے ، پاک افغان بارڈر پر کڑی نظر سمیت فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔منگل کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا جبکہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں سمیت پاک افغان بارڈر پر کڑی نظر رکھی جائے ، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم کے درمیان فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔