Cloud Front
fog

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ، متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر

نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ، ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا

لاہور : پشاور ، لاہور ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے سب کچھ دھندلا دیا ، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ، لاہور میں بعض مقامات پر دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر شیخوپورہ ، پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد ، پتوکی ، ساہیوال ، خانیوال ، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں حد نگاہ صفر رہی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ دوسری طرف پشاور شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ چارسدہ ، کوہاٹ روڈ اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پشاور سے رشکی انٹر چینج تک موٹر وے بند رہی۔ ائر پورٹ پر بھی پروازوں کا شیڈول متا ثر ہو ا