Cloud Front
amir khan

باکسرعامرخان نے اپنے والد کوکاروبار سے ناک آؤٹ کر دیا، نئی ٹیم بنا لی

والدین کا احترام کرتے ہیں لیکن کاروباراور خاندان ساتھ نہیں چل سکتے، عامر خان
لندن؛ خاندانی دنگل میں باکسرعامرخان نے اپنے والد کوکاروبار سے ناک آؤٹ کر دیا۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان نیاپنے والد سجاد خان ، چاچا طاہر خان اور قریبی دوست ساج محمد کو باکسنگ مینجمنٹ ٹیم سے الگ کر کے نئی ٹیم بنا لی۔سجاد خان عامرخان کے منیجر کی حیثیت سے ان کی فائٹ کے معاہدے کرتے تھے لیکن جب سیانہوں نے اپنی بہو یعنی عامر کی بیوی فریال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،

عامر خان نے خاندان والوں کی طرف سے ایک قدم پیچھے ہٹا لیا اورصاف صاف کہہ دیا کہ ان کے والد آئندہ کسی بھی لڑائی کے لئے کسی سے بھی کوئی معاہدے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کرتے ہیں لیکن کاروباراور خاندان ساتھ نہیں چل سکتے۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کی وجہ سے انہوں نے اب تک خود کو قابو میں رکھا ہوا ہے اگر وہ باکسر نہ ہوتے تو خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پاگل ہو چکے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی فائٹ دیکھنے کے لئے اپنے والدین کوضرور مدعو کریں گے۔