Cloud Front
Inzimam ul Haq

کپتان بنانے یا ہٹانے کااختیارچیئرمین پی سی بی کے پاس ہے، انضمام الحق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کے لئے کپتان بنانے یا ہٹانے کااختیارصرف چیئرمین پی سی بی کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاں ضرورت محسوس ہو ئی وہاں ٹیم میں تبدیلی کریں گے، جن کھلاڑیوں کاسٹرائیک ریٹ بہترہوگاانہیں آگے آنے کا موقع بھی دیں گے۔زیادہ ترممالک میں تینوں فارمیٹ (ٹی ٹونٹی،ونڈے اور ٹیسٹ)کاایک ہی کپتان ہوتاہے۔قومی کھلاڑی کو اس کی ریٹائرمنٹ پر عزت کے ساتھ الوداع کہنا چاہیے۔