Cloud Front

فلم ’رئیس‘ اور ’کابل ‘ 3 فروری کو پاکستانی سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاہور: پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد رئیس اور کابل 3 فروری کو پاکستانی سینماءگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو اس ضمن میں ایک سمری بھیجی تھی جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ یہ سمری پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

دونوں فلموں کو ایک سے دو روز میں این او سی مل جائے گا جس کے بعد یہ 3 فروری کو پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اوڑی حملے کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو نکل جانے کی دھمکیاں دی گئیں اور دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہوئے جس پر پاکستانی سینماء4 گھروں کے مالکان کی تنظیم نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔