Cloud Front

پیپل میگزین نے ’’دی راک‘‘ کو دنیا کا سب سے خوبصورت ترین زندہ انسان قرار دیدیا

لاہور: پیپل میگزین نے معروف ریسلر اور اداکار ڈوین جونسن (دی راک) کو خوبصورت ترین زندہ انسان قرار دیدیا ہے۔ اداکار اورریسلر کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے بہت اچھی اور خوشی کی بات ہے لیکن اس کیساتھ ہی اعزاز نے انہیں مشکل میں بھی ڈال دیا ہے۔44 سالہ ڈوین جانسن جب رنگ میں اترتے تھے تو یہ یادگار جملہ بولتے تھے کہ ’’کیا آپ کو خوشبو آ رہی ہے کہ دی راک کیا پکا رہا ہے۔

‘‘ کو جب معلوم ہوا کہ انہیں یہ اعزاز ملا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ جاننے پر سب سے پہلے میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ یہ کتنی اچھی اور خوشی کی بات ہے۔ اور پھر میں نے سوچا کہ و!ہم تو تقریباً چوٹی پر پہنچ گئے ہیں، اب ہم اس سے آگے کہاں جائیں گے۔‘‘ڈوین جونسن کو 1990ء4 کے وسط میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ سے شہرت ملی اور بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا شعبہ اختیار کر لیا۔ 6 فٹ 5 انچ لمبے جونسن اپنے بہترین جسم کے باعث خاصے پسند کئے جاتے ہیں حتیٰ کہ انہوں نے 2014ء4 میں ایک فلم میں ہرکولیس کا کردار بھی ادا کیا۔