Cloud Front
ISlambad High COurt

طیبہ تشددکیس، خرم علی اور ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد: طیبہ تشددکیس کی سماعت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا خرم علی اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی گئی۔طیبہ تشدد کیس کی سماعت گز شتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود کی عدالت میں ہوئی۔ کیس کے اہم ملزم راجا خرم علی عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود کی طرف سے سوال کیا گیا کہ طیبہ کوعدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ملزم کیوکیل کا کہنا ہے کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے،ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔