Cloud Front

محمد زبیر (آج) 34ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ محمد زبیر سے حلف لیں گے ،تقریب گورنرہاؤس میں ہو گی

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر (آج)جمعرات کو 34ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ سے لیں گے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق (آج)جمعرات 2فروری کو محمد زبیر 34ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف گورنر ہاؤس میں اٹھائیں گے جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ محمد زبیر سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیں گے ۔تقریب گورنر ہاؤس میں شام چار بجے منعقد ہو گی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کابینہ کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔