Cloud Front

الیکشن کمیشن ، عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی سماعت پندرہ فروری تک ملتوی

پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کیخلاف درخواستیں جمع کرا کے الیکشن کمیشن کا وقت ضائع کررہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کردی ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے بدھ کے روز عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے ریفرنسز کا جوب داخل کرنے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست کی جس پر چیف الیکشن کمیشن نے چودہ فروری تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کیخلاف درخواستیں جمع کرا کے الیکشن کمیشن کا وقت ضائع کررہے ہیں

اور اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی بھی جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو معلوم ہے کہ انہوں نے کیسز دائر کئے ہیں اس لئے آج کی سماعت پر نہ تو دانیال عزیز اور نہ ہی طلال چوہدری موجود تھے جبکہ سپریم کورٹ میں پیش پیش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹ بولنے پر زبیر عمر کو گورنر سندھ بنا دیا گیا ہے مگر دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو ابھی تک کوئی وزارت نہیں ملی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان دونوں کو وزارت دلانے کیلئے مہم کا آغاز کررہی ہے تاکہ ان دونوں سے ہماری جان چھوٹ جائے