Cloud Front

کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں بابا لاڈلا 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں بابا لاڈلا 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

کراچی ،گینگ وار کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلا2ساتھیوں سمیت ہلاک
تین ملزما ن تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے،بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25،سکندر عرف سکو کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی
آپریشن کے دوران ہمارا ایک ہلکار زخمی ہوا، فرار ہونیوالوں کی تلاش جاری ہے، ترجمان رینجر
نور عرف بابا لاڈلا کو گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر6گولیاں لگیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کمانڈرنور محمد عرف بابا لاڈلا کو دوساتھیوں سمیت ہلاک کردیا جبکہ تین ملزما ن تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے جبکہ سکندر عرف سکو کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بابا لاڈلا کو گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر6گولیاں لگیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا ہے،

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلا دیگر 2ساتھیوں سمیت مارا گیاجبکہ تین ملزما ن تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکاربھی زخمی ہوا ہے ، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی، کارروائی کے دوران عمارتوں کی چھتوں سے ینجرزپرفائرنگ کی گئی۔ اس دوران نور محمد عرف بابا لاڈلامارا گیا جبکہ بابا لاڈلاکے2قریبی ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔ہلاک ہونے والا ملزم یاسین عرف ماما با با لاڈلا کا دست راست سمجھا جاتا تھا جبکہ ملزم سکندر بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی اور بطور سہولت کار کام کرتا تھا ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر عرف سکو 15سے زائد وارداتوں میں ملوث تھااور وہ جھٹ پٹ مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث تھا ۔

۔انہوں نے بتا یا کہ بابا لاڈلا نے لیاری میں متعدد ٹارچر سیل بنا رکھے تھے اور وہ پولیس کو 74سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے جبکہ سکندر عرف سکو کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ 3 ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے آٹومیٹیک اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے، کارروائی کے دوران عمارتوں کی چھتوں سے رینجرزپرفائرنگ کی گئی ۔ترجمان رینجرز کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلالیاری آپریشن کے آغاز سے غائب ہو گیا تھا، بابالاڈلا لیاری گینگ وار کا مطلوب ترین کردار تھا اور خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔دوسری جانب بابا لاڈلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بابا لاڈلا کو گردن ، سینے ، پیٹ اور ٹانگوں پر6گولیاں لگیں۔ ٹانگوں پر گولیاں دائیں جانب سے جبکہ گردن سینے اور پیٹ پر بائیں جانب سے لگیں۔بابا لاڈلا کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی رشتے دار خواتین بھی سول اسپتال پہنچ گئیں۔