Cloud Front

اداکار عدنان صدیقی کا سکیورٹی یقین دہانی کے بغیر بھارت نہ جانے کا اعلان

لاہور: اداکار عدنان صدیقی نے سکیورٹی یقین دہانی کے بغیر بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے ، بتایا گیا کہ عدنان صدیقی اورسجل علی کی بالی ووڈفلم موم ابھی زیرتکمیل ہے جبکہ بھارتی فلمساز نے اسے مکمل کرنے کے لیے پاکستان میں دونوں فنکاروں سے رابطہ کیا۔ بتایا گیا کہ عدنان صدیقی کوویزا مل چکاہے لیکن وہ اس وقت تک بھارت جانے کے حق میں نہیں ہیں جب تک انھیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ۔ دوسری جانب عدنان صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر مجھے بھارت میں حکومتی سطح پرتحفظ فراہم کیا جائے گا تو فلم کی شوٹنگ کے لیے وہاں جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انہیں ویزا موصول موصول ہوگیا ہے تاہم بھارتی فلمساز سے رابطہ کر کے انہیں تحفظات سے اگاہ کر دیا ہے