Cloud Front
Maryam Aurangziab

سی۔130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ امیرقطرکوکوئی گھوڑانہیں بھیجاگیا،سی۔ 130کے ذریعے نایاب گھوڑاقطربھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں ۔بدھ کے روزوزیراطلاعات نے سی 130کے ذریعے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے قطرکے امیرکونایاب گھوڑاتحفے میں بھیجنے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ امیرقطرکوکوئی گھوڑاتحفے میں نہیں دیاگیا۔امیرقطرکودورہ پاکستان پرگھوڑاتحفے میں دیاجاناتھاکچھ ماہ پہلے امیرقطرنے پاکستان کادورہ کرناتھا جوا نہوں نے نہیں کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ امیرقطرکوگھوڑاتحفے میں بھیجنے کی خبریں بے بنیادہیں ،ان خبروں کی تردیدکرتے ہیں