Cloud Front
PIA

لاہور،پی آئی اے کی دو بین الاقوامی پروازیں حادثات سے بال بال بچ گئیں

پی کے751 کی روانگی سے قبل و نڈ سکرین ٹوٹ گئی ،پرواز709 کا رن وے پر ٹائر پھٹ گیا

لاہور: پی آئی اے کی دو بین الاقوامی پروازیں بڑے حادثات سے بچ گئیں،اڑان بھرنے سے قبل رن وے پرایک کا ٹائر پھٹ گیا جبکہ دوسری پرواز کی ونڈ سکرین میں کریک پڑ گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لاہور سے اوسلو جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 751 کی روانگی سے قبل ونڈ سکرین میں کریک پڑ گئے، پائلٹ کی بروقت اطلاع پر پی آئی اے انجینئرز نے ونڈ سکرین کو تبدیل کرنے کیلئے 8 گھنٹے سے زائد کا وقت مانگا ،

جس پر انتظامیہ نے پرواز منسوخ کردی ۔دوسری جانب مانچسٹر جانیوالی پرواز پی کے 709 کا رن وے پر ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا،پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کر لیا،بعدازاں 6گھنٹے کی تاخیر سے ٹائر تبدیل کر کے فلائٹ کو مانچسٹر کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا دونوں پروازوں کی شیڈول مرمت ہو رہی تھی جبکہ اوسلو جانے والی پرواز کو وہاں رات کے وقت پروازیں لینڈ کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے روک لیا گیا تھا