Cloud Front
mqm

کراچی :متحدہ لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کی ٹیم منظم ہونا شروع ہو گئی!

17 شوٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہریوں اور پولیس افسران کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

کراچی: کراچی میں پھر خوف کے سائے پھیلانے کی سازش کر لی گئی ، متحدہ لندن کے ساؤتھ افریقا نیٹ ورک کی ٹیم منظم ہونا شروع ہوگئی ،سترہ شوٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہریوں اور پولیس افسران کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتارایک ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا کہ شہر قائد میں قتل و غارت گری کی بڑی وجہ زمین کے تنازعے اور چائنہ کٹنگ ہے ، سیاسی جماعت کا بدنام زمانہ ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کراچی میں پھر منظم ہونا شروع ہوگیا ،

عابد نامی ٹارگٹ کلر ساتھ افریقہ نیٹ ورک کی کمانڈ کر رہا ہے ۔ سترہ شوٹرز پر مشتمل ٹیم شہریوں اور پولیس افسران کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ دوسری جانب گرفتار ٹارگٹ کلر ذیشان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ زمین کے تنازعے اور چائنا کٹنگ پر ہوئی ، اس کی ہدایات سیکٹر انچارج اسلام فوجی دیتا تھا ۔ ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں اسلام فوجی کے علاوہ مناترنگ ، مغیث ، ثاقب بوبی ، علی عرف لاہوتی اور دیگر شامل ہیں ۔ ملزم کے مطابق پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی مخالفین کو قتل کیا گیا جبکہ بھتہ نہ دینے پر دستی بم حملے بھی کئے ۔ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے قیمتی املاک کو آگ لگایا کرتے تھے ۔