Cloud Front
hrithik roshan

ریتھک روشن نے پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش کر ڈالی

ممبئی : بالی وڈ اداکار ریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ آج پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ ریتھک روشن نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی پاکستانی مداحوں سے فلم دیکھنے کی فرمائش بھی کرڈالی۔اداکار نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جتنی محبت اور پذیرائی انہیں انڈیا میں ملی ہے اتنی ہی محبت اور پذیرائی انہیں پاکستان میں بھی ملے گی۔سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قابل 25 جنوری کو بھارتی سینما گھروں میں پیش کی گئی تھی

جو اب تک 6125 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستانی شائقین کوبھی پسند آئے گی۔قابل ہیرو ریتھک روشن کے والد جو فلم کے سرمایہ کار بھی ہیں فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو بصارت سے محروم ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ریتھک روشن، یامی گوتمی جبکہ دیگر اداکاروں میں رونک اور روہت روئے شامل ہیں۔