Cloud Front
imran khan

عمران خان نے وزیراعظم کی سوانح حیات کو لائبریریوں میں رکھنے کو شرمناک قراد دے دیا

عمران خان نے وزیر اعظم پر لکھی گئی کتاب کو لائبریریوں میں رکھنے کے فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا
وزیر اعظم کی کتاب کا نام ’’اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بجانے کا طریقہ‘‘ ہونا چاہیے،ٹوئٹ پیغام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی زندگی پر لکھی گئی کتاب لائبریریوں میں رکھنے کو بچوں پر مسلط کرنے کے مترادف اور اس حکومتی فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا، انہوں نے حکومتی فیصلے پر برہمی کا اظہار جمعرات کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا،

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کا عنوان تبدیل کرکے ’اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بجانے کا طریقہ‘ ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے ساری زندگی یہ کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کتاب لائبریوں میں رکھ کر طلبا سمیت عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے، واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب حکومت نے صوبے کی لائبریوں میں وزیراعظم کی زندگی پر لکھی گئی طارق احمد خان کی کتاب میاں محمد نواز شریف ’حیات داستان‘ رکھنے کے تحریری احکام جاری کئے تھے۔