Cloud Front

سپیکر آزاد جموں کشمیر حکومت کی جانب سے ایمپرا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

لاہور(نیوز ڈیسک) سپیکر آزاد جموں کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے لیے مدعو کیا اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایمپرا کی پروڈیوسرز کمیونٹی کی فلاح وبہبود کی کوششوں کو سراہا گیا اور ایمپرا کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی گئی..شاہ غلام قادر کاکہنا تھاکہ پروڈیوسرز الیکٹرانک میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اس لیے آئندہ کچھ ماہ تک حکومت آزاد جموں کشمیر کی طرف سے منتخب عہدیداران کو دورے پر کشمیر کی دعوت دیتا ہوں تانکہ کشمیر کی معاشی معاشرتی سیاسی اور سماجی حالات کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کا موقع مل سکے. اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر روشنی ڈالی گئی اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گزارش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ کشمیر ایشو کو نیوز اور پروگراموں کا حصہ بنایا جائے تاکہ کشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے

ایمپرا کے صدر قیصر شریف جنرل سیکرٹری راو شاہد اور دیگر منتخب عہدیداران نے شاہ غلام قادر کی ایمپرا کی فلاح کے لیے مالی تعاون کی یقین دہانی پرشکریہ ادا کیا اور آزاد جموں کشمیر کے دورے کی دعوت کو قبول کیا اور یقین دہانی کروائی کہ بطور پروڈیوسرز ہم کشمیر کی آزادی کے لیے کشمری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.